چین سے آنے والا ٹریکٹر زرعی یونیورسٹی کے حوالے کردیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں چائنہ کی جانب سے عطیہ کیے گئے جدید اور ہائی ہارس پاور ٹریکٹر (1304.JDG) کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد طلباء اور ٹریکٹر آپریٹرز کو ٹریکٹر کے جدید آپریشن حفاظتی اصولوں اور موزوں زرعی امپلیمنٹس کے عملی استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔
ورکشاپ کے دوران انجینیئر غلام حسین اور انجینیئر شہزاد احمد اور دیگر ماہرین نے ٹریکٹر (1304.JDF) کے آپریشن، سیفٹی پروٹوکول دیکھ بھال کے طریقہ کار اور اس کے ساتھ استعمال ہونے والے میچ ایبل امپلیمنٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ ٹریکٹر 4WD اور 130 ہارس پاور (95 کلو واٹ) کی طاقت رکھتا ہے ،جو بھاری زرعی آلات بڑے رقبے کی کاشت اور مشکل فیلڈ آپریشنز کے لیے انتہائی موضوع ہے۔
آخر میں طلباء اور آپریٹرز کو ٹریکٹر فیلڈ میں چلا کر عملی مظاہرہ کیا گیا ،جسے شرکاء نے انتہائی مفید قرار دیا۔شرکاء نے چینی اداروں اور حکومت پنجاب کا جدید زرعی مشینری کی فراہمی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسے خطے میں زرعی میکائزیشن کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایمری انجینیئر شہزاد احمد، ڈائریکٹر ایمری انجینیئر غلام حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر فارمز محمود عالم، ڈاکٹر محکم حماد، انجینیئر ڈاکٹر عمیر سلطان، انجینیئر فرخ احسان سمیت یونیورسٹی فارمز اراکین طلباء ٹریکٹر آپریٹرز اور ایمری ملتان کے ماہرین نے شرکت کی۔




















