Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں چینی زبان کے کلاسز شروع کرنے کافیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں چینی زبان کی کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، جس کا اہتمام اورک نے کیا ہے۔
اورک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق کا کہنا ہے کہ یہ کلاسز زکریا یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی چائینہ کے اشتراک سے شروع کی جارہی ہیں، جس کےلئے چینی اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔
ان کورسز میں زکریا یونیورسٹی کے طلبا ، ایسے طلباء جو آخری سمسٹر پاس آوٹ کرچکے ہوں ، شرکت کرسکتے ہیں۔
ایک کلاس ڈیڑھ گھنٹے کی ہوگی، ہفتے میں دو روز کلاسز ہوں گی ۔


















