Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلا دیش کی ٹیم لڑ کھڑا کر سنبھل گئی

چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی ٹیم لڑ کھڑا کر سنبھل گئی۔
چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے، لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ابتدائی چار بلے باز 49 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داش نے شاندار شراکت داری قائم کی جو دن کے اختتام تک جاری رہی۔
لٹن داس نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، مشفئیق الرحیم نے بھی ذمہ دار بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بولرز کے چھکے چھڑا دئیے، دونوں بیٹرز نے 204 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، فہیم اشرف، حسن علی اور اسپنر ساجد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، ،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہے۔
پاکستان کی جانب سے بائیس سالہ عبداللہ شفیق آج ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔سعودشکیل، امام الحق، سرفرازاحمد، محمد نواز، زاہدمحمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button