شہر اولیاءکے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
اس سلسلے میں شہر کے مرکزی 9 نمبر چونگی پر خوبصورت یادگار اور لینڈ سکیپنگ کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔شہر کی صدیوں پرانی تاریخ اور کلچر کو بیوٹیفکیشن کے ذریعے دنیا بھر میں اجاگر کرینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چونگی نمبر 9 چوک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پی ایچ اے حکام نے شجرکاری اور بیوٹیفکیشن پر بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل سرگرم عمل ہے۔فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں سمیت گرین بیلٹس کو سجایا گیا ہے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ ایس پی چوک اور بابر چوک پر شاندار یادگاریں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ ماڈل ٹاو¿ن،ایم ڈی اے اور سہو چوک پر بھی یادگاریں جلد مکمل ہونگی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پلان میں اس خطے کے کلچر کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیکر عالمی سطح پر اس شہر کا نام روشن ہوسکے۔

















