Breaking NewsNationalتازہ ترین
چوک کمہارنوالہ کی ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیشن کا آغاز

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے چوک کمہارنوالہ کی ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ضلعی محکموں کے ہمراہ چوک کمہارنوالہ کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چوک کمہارانوالہ پر موثر ٹریفک پلاننگ کی جائے گی، جبکہ گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن اور فلائی اوورز کو کلچرل رنگوں میں ڈھالا جائے گا۔
اے سی سٹی نے کہا کہ چوک کو کشادہ کرکے ٹریفک منیجمنٹ بہتر کی جائے گی، جبکہ خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے چوک کمہارانوالہ کو خوبصورت بنایا جائے گا۔
اے سی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف چوکوں پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

















