سٹی کالج کے سٹاف نے طلبا کو ذہنی مریض بنادیا

سٹی کالج چوک کمہاراں والا ملتان کا سٹاف شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بن گیا، طلبہ کو درس و تدریس دینے کے بجائے جرمانوں کی مد میں رقم بٹورنے لگے۔
تفصیل کے مطابق سٹی کالج کے سٹاف نے طلبہ کو ذہنی مریض بنا دیا ، درس و تدریس کے بجائے نئے نئے بہانے کرکے طلبہ کو جرمانے عائد کرکے والدین کی جیبوں پر ڈاکے مارنے لگے۔
کالج ٹیسٹ میں عدم شرکت پر دوبارہ ٹیسٹ لینے کے بجائے فی سبجیکٹ 500 سے لیکر ہزار روپے جرمانے وصول کیے، اس طرح ہزاروں روپے جرمانوں کی مد میں وصول کئے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
نت نئے بہانوں کے ذریعے جرمانے عائد کر کے طلبہ کے ساتھ والدین کو بھی ذہنی مریض بنا دیا ہے ، اس سے قبل کرونا میں تعلیمی ادارے بند تھے، اس وقت بھی لاکھوں روپے فیسوں و جرمانے کی مد میں وصول کئے متعدد بار شکایات کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔
طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے اور جرمانے طلبہ کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


















