Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹی کالج کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش معمہ بن گئی

ملتان : سٹی کالج فاطمہ کیمپس چوک کمہاراں والا میں گزشتہ دوپہر اس وقے صورت حال خراب ہوگئی جب طالبات کولینے کے لئے آنے والے والدین کی وجہ سے سٹرک بلاک ہوگئی۔

کالج انتظامیہ نے طالبات کو باہر بھیجنے سے انکارکردیا کہ کیمپس میں ایکٹویٹی چل رہی ہے، تاہم کالج کے کچھ ملازمین نے والدین کوبتایا کہ ایک بچی نے چھت سے کودنے کی کوشش کی۔

جس کے بعد یہ بات پھیل گئی کہ فرسٹ ائیر کی طالبہ نے کالج انتطامیہ کے ناروا سلوک پر کالج کی چھت پر چڑھ گئی، اور خود کشی کر نے کی کوشش کی۔

تاہم طالبات نے شور مچا کر اور انتطامیہ کی بروقت سے کوشش ناکام بنا دی۔

اس بارے میں پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ان کو ایسے کسی واقعہ کا علم نہیں ہے۔

جبکہ کالج کے سینئر سربراہ لییق خان کاکہنا تھا کہ کیمپس میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، طالبہ کا اپنے اہل خانہ سے کوئی مسئلہ تھا، اس نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔

بعد ازاں اس کا بھائی اسے لیکر چلاگیا، اگر کسی کو ابہام ہے تو وہ آج ہفتے کو کالج آجائے اس کی ملاقات طالبہ اور ان کے والدین سے کرادی جائے گی، خودکشی کی کوشش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button