Breaking NewsNationalتازہ ترین
سٹی ہاوسنگ فیز1 کی سوسائٹی کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل، ملک مشتاق صدر ہوں گے
سٹی ہاؤسنگ فیز 1 لطف آباد بوسن روڈ ملتان کے رہائشیوں کا اجلاس پیر ارشاد حسین قریشی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سوسائٹی کے مسائل زیر بحث لائے گئے اور کوارڈینیشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا جو رہائشیوں کے مسائل حل کرنے میں انتظامیہ سے مدد لے گی ۔
اجلاس میں عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق ملک مشتاق احمد بلاک سی صدر ہوں گے، جبکہ ممبران میں بلاک بی سے محمد عمران خان سمیع اللہ خان ۔اجمل قریشی ۔ اور بلاک اے سے مجید خان ملک شاھد شامل ہوں گے ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ سوسائٹی کا آئین جلد بنایا جائے گا ۔