Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا عمل پھر شروع

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپپنی کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا عمل پھر شروع کردیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کے انکلوژرز سے کھانے پینے کے ریپرز، کین، خالی بوتلوں اور ڈسپوزل اشیاء سمیٹ لی گئی ہیں۔کرکٹ اسٹیڈیم کی پارکنگ اور احاطہ میں صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
پہلے ون ڈے کرکٹ میچ کے دوران بھی کمپنی ورکرز میچ کے اختتام تک صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔
اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کے پیش نظر بھی روٹ کی صفائی پر کمپنی ورکرز کا مکمل فوکس ہے۔
نواں شہر چوک، ابدالی روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو مسلسل جاری ہے۔



















