Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ہاسٹل الاٹمنٹ میں کلرک آڑے آگئے

یونیورسٹی میں اس سال ہونے والے داخلوں میں طلباء ہاسٹل داخل ہونے کے باوجود خوار ہوگئے۔

ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمیشن فیس جمع کروانے کے بعد ڈیپارٹمنٹ کے کلرک متعلقہ سٹوڈنٹ کی لسٹ چیئرمین ہال کونسل آفس بھیجتے ہیں، جس کے بعد چیئرمین ہال کونسل آفس ہاسٹل کی الاٹمنٹ کے لیے دوبارہ لسٹ بنا کر متعلقہ ہاسٹلز میں بھیجتے ہیں، اس دوران کلیریکل سٹاف کی سستی کی وجہ سے کئی کئی دن تک ہاسٹل کی لسٹیں ہاسٹلز میں نہیں بھیجی جارہی ہیں، جس کی وجہ کلاسز شروع ہونے باوجود ابھی تک طلباء و طالبات ہاسٹل الاٹمنٹ کے لیے دربدر پھر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا ہے نا ہی کوئی گائیڈ کرنے والا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ اور ہال کونسل کے کلرک نئے آنے والے طلباء و طالبات سے بدتمیزی بھی کررہے ہیں ۔

طلباء نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں، اور الاٹمنٹ کو حتمی شکل دی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button