Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے فصلوں کے کیلنڈر پر اثرات بارے سیمینار

انسٹیٹیوٹ آف ایگرانومی، فیکلٹی آف ایگریکلچر، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام یک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا موضوع “موسمیاتی تبدیلی کے فصلوں کے کیلنڈر پر اثرات” تھا۔

تقریب میں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے زرعی تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے جدید تحقیق اور اختراعات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے بتایا کہ فصلوں کے کیلنڈر میں تبدیلی کس طرح زرعی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی اور کسانوں کی آگاہی پر زور دیا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگرانومی، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ یہ ورکشاپ زراعت سے وابستہ ماہرین، طلبہ اور کسانوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button