Breaking NewsEducationتازہ ترین
کلسٹر ہیڈ کا گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی اسکول ملتان کا دورہ

گورنمنٹ نصرت الاسلام ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل و کلسٹر ہیڈ محمد عبداللہ نے گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی اسکول ملتان کا دورہ کیا۔
انہوں نے سکول کی مختلف کلاسوں کا معائنہ کروایا۔ اس موقع پر جاری ترقیاتی کام، ڈیسکوں کی مرمت، رنگ و روغن اور مجموعی تعلیمی صورتِ حال کا جائزہ لیا، جہاں کلاسز میں تدریسی عمل پوری یکسوئی سے جاری تھا، انہوں نے سکول کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی ماحول پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو بھی مبارکباد دی۔
اس موقع پر چوہدری محمد علی ، طارق شفیع ، ارشد اور ہاشم خان بھی موجود تھے۔




















