Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ثانیہ عاشق خصوصی تعلیمی ادارے میں بچوں کی عدم موجودگی پر برہم

معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کے ملتان میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے دورے، معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچوں کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان کی انکوائری کا حکم

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سپیشل بچوں کی بحالی کا ویژن کے تحت وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق جبین نے چارج سنبھالتے ہی ملتان میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے دورے کیے اور خصوصی اجلاس میں بریفنگ لی۔

صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بہتری کے لئے الٹی میٹم جاری کردیا جبکہ خصوصی بچوں کے ایک تعلیمی ادارے کے اچانک دورے کے موقع پر بچوں کی عدم موجودگی پر اظہار پرہمی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچوں کی سکول سے چار دن سے غیر حاضری ناقابل برداشت ہے۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل ایجوکیشن سکولز میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے 72 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سپیشل ایجوکیشن کے سنٹرز آف ایکسی لنس کی دسمبر تک تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سپیشل ایجوکیشن سکولزکی بسوں کو آن روڈ کرنے کے لئے ڈرائیورز کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے کہا کہ سکولوں میں سپیشل بچوں کیلئے سائیکالوجسٹ، ماہر سپیشل ایجوکیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔،

، سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹریننگ اور کونسلنگ کیلئے بھی مکمل تربیتی سیشن کرائے جائیں۔

صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے کہا کہ سپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ترجیح ہے۔ خصوصی بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصی بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بسوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔بصری، سمعی اور ذہنی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو خصوصی بچوں کی کفالت کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے کمشنر آفس ملتان میں سپیشل ایجوکیشن کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن کے ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

کمشنر ملتان مریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور دیگر حکام بھی موجود تھے جبکہ خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیولنک پر اجلاس میں شرکت کی، بعد ازاں ثانیہ عاشق نے پودا بھی لگایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button