Breaking NewsNationalتازہ ترین
شریف فیملی کی تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو دینے کا فیصلہ

شریف فیملی کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے فوری ایکشن لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم کے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی ہے، اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


















