جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان طلباء و طالبات کی بڑی سہولت؛ وزیر اعلیٰ میرٹ بیسڈ سکالر شپ کے تاریخ میں توسیع

سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سکالر شپ کے تاریخوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگرام میں درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 26 اکتوبر 2025 مقرر کر دی ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ سیلاب کے ردعمل میں کیا گیا جس نے صوبے کے متعدد اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر کر دی ہیں۔
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق، اسکالرشپ پروگرام کا مقصد والدین پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستحق طلباء بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
اس اقدام کا مقصد قدرتی آفات کے دوران تعلیمی عمل کی حفاظت کرنا ہے، جس سے ہونہار طلباء کو معاشی یا ماحولیاتی چیلنجوں کے باوجود اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے انڈر گریجویٹ طلباء کے لیے تقریباً 30,000 وظائف کا اعلان کیا ہے۔یہ وظائف پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مکمل ٹیوشن فیس کا احاطہ کرتے ہیں۔
محدود آمدنی والے خاندانوں کے طلباء، خاص طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے، درخواست دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔




















