Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ویمن یونیورسٹی ملتان کی 710 طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم مکمل

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو ان تعلیمی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام لیپ ٹاپ سکیم کی فوکل پرسن ڈاکٹر مدیحہ اکرم نے کیا، لیپ ٹاپ تقسیم کا عمل منظم، شفاف اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم طلبہ کو جدید تعلیمی اور تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس طالبات ہی مستقبل میں علمی، تحقیقی اور معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں، یہ سکیم مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہے مؤثر منصوبہ بندی کے باعث لیپ ٹاپ تقسیم کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوا۔

انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ ان لیپ ٹاپس کو تعلیمی، تحقیقی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے مثبت انداز میں استعمال کریں۔

ڈاکٹر مدیحہ اکرم کاکہنا تھا کہ یہ سکیم کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم ہےطالبات کے مطابق یہ لیپ ٹاپس ان کی پڑھائی، تحقیق، آن لائن تعلیمی وسائل تک رسائی اور جدید مہارتوں کے حصول میں نمایاں مددگار ثابت ہوں گے۔

لیپ ٹاپ تقسیم کے مؤثر انعقاد سے یونیورسٹی کی تعلیمی برتری، طلبہ کی فلاح اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کے عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button