لیپ ٹاپ 90 دن میں ملے گا
چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹوڈنٹس کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا۔
پنجاب کے سٹوڈنٹس کو جدید ترین کور آئی سیون، 13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ 2ہزار اقلیتی سٹوڈنٹس کو بھی لیپ ٹاپ دئے جائیں گے ۔
مریم نواز کی جانب سے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ، کامیاب سٹوڈنٹس کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا ۔
اس پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں کے 20ہزار، کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے ، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے ۔
طلباء کو وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ، کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے ۔