Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع، پراجیکٹس میں تیس ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گریڈ ایک سے پانچ تک بھرتیوں کے لیے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی جائے گی۔
علاوہ ازیں پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے، اور گریڈ پانچ سے اوپر پوسٹوں کی منظوری کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی بھیجا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد چوہدری پرویز الہی نے صوبے کے تمام محکموں میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔




















