پرائیویٹ کالجز میں بی ایس پروگرام میں "کو ایجوکیشن” پر پابندی کافیصلہ واپس، نوٹیفکیشن جاری

سوشل میڈیا کا دباؤ ، ایچ ای ڈی نے پرائیویٹ کالجز میں بی ایس پروگرام میں کوایجوکیشن پر پابندی کافیصلہ واپس لے لیا۔
ایچ ای ڈی نے ایک روز قبل کو پرائیویٹ کالجز میں کو ایجوکیشن پر پابندی عائد کی تھی ، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
جس کے بعد صوبائی وزیر ہمایو ں یاسر نے اس پر ٹوٹیس کردئے کہ حکومت کی ایسی کوئی پالیسی موجود نہیں ہے، جس کے بعد ان انہوں نے ایچ ای ڈ ی کو فورا تصیح کرنے کی ہدایت کی ،جس کے بعد ڈی پی آئی کالجز نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
جس میں محکمہ کی جانب "کو ایجوکیشن” نہ کرانے کے بیان حلفی جمع کرانے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، کالج رجسٹریشن پرفارما سے کو۔ایجوکیشن نہ کرانےکابیان حلفی لینےکی شرط ختم کرنےکےاحکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
نئے حکم نامہ کے تحت پرائیویٹ کالجز کو ایسوسی ایٹ ڈگری، ڈی پی ٹی، ایل ایل بی اور ڈی فارمیسی میں کو۔ایجوکیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر کالج رجسٹریشن کی نئی چیک لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو نئے احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ این او سی کیلئےپہلے جاری ہونے والی چیک لسٹ کے کالم نمبر 28 میں کو۔ایجوکیشن نہ کرانے کیلئے کالجز سے سٹامپ پیپر پر بیان حلفی لیا جا رہا تھا۔



















