سی ٹی آئی بھرتی کرنے کے لئے شیڈول جاری
پنجاب بھر کے کالجز میں سی ٹی آئی بھرتی کرنے کے لئے شیڈول جاری کردیا ۔
سیکرٹری ایچ ای ڈی کے مطابق وزیر اعلیٰ سے منظوری کے بعد کالج ٹیچرز انٹرنیز بھرتی کرنے کافیصلہ کر لیا گیا، جس کے لئے عمر کی حد نہیں ہوگی ، مشاہرہ 45ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا ، ان کو 5 ماہ کےلئے تعینات کیا جائے گا۔
کم سے کم تعلیم قابلیت ایم اے ، ایم ایس سی سکینڈ ڈویژن مقرر کی گئی ہے ، خواہشمند امیدوار 21 دسمبرکو اپنے قریبی کالج کے نوٹس بورڈ پر دستیاب آسامیاں کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں، اور 23دسمبر سے 26 دسمبرتک اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
31دسمبر کو میرٹ لسٹیں آویزاں کردی جائیں گی ، دو اور تین جنوری 2023 تک اپنی شکایات درج کرائی جاسکیں گی ، حتمی میرٹ لسٹ 5سمبر کو آویزاں کی جائے گی ، انٹرویو 6سمبرسے 9دسمبر تک جاری رہیں گے ، کامیاب امیداروں کی فہرست 10جنوری کو آویزاں کی جائے گی ۔
ڈویژنل لیول کی کمیٹی 11سے 13دسمبر تک شکایات دور کرے گی ، فائنل میرٹ لسٹ 17جنوری کو آویزاں کردی جائے گی ۔
اس تعیناتی کو کسی طور پر مستقل نہیں کیا جائے گا، تاہم سی ٹی آئی کی مدت ختم ہونے پر ایک سند جاری کی جائے گی ۔
بھرتی میں 5فیصد کوٹہ اقلیتی ا ور تین فیصد خصوصی افراد کا ہوگا۔