Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب میں کالجز اور یونیورسٹیز آج سے پھر تین دن کےلئے بند، ہفتے میں چار روز تدریس ہوگی

پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز آج سے پھر بند ہو جائیں گی۔ جاری مراسلے کے مطابق اب تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو تاحکمِ ثانی بند رہیں گے جبکہ تدریسی سرگرمیاں ہفتے میں صرف چار روز جاری رہیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے شیڈول کے تحت پیر سے جمعرات تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو فزیکل کلاسز معطل رہیں گی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظم و نسق کو بہتر بنانا اور موجودہ حالات میں متوازن تدریسی نظام کو برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تعطیلات کے باوجود تعلیمی سلسلہ متاثر نہیں ہونا چاہیے، اس لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد یقینی بنایا جائے، طلباء کی پڑھائی میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ڈی پی آئی کالجز کو خصوصی طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن تعلیم کے لیے جامع ایس او پیز جاری کریں، تاکہ تدریسی معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور طلبہ کو کسی قسم کی تعلیمی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

مزید برآں تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق چار روزہ فزیکل تدریسی ہفتہ اور دو روزہ تعطیلات کا یہ نظام عارضی بنیادوں پر نافذ کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آن لائن نظام کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے تو یہ ماڈل طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے سہولت کا باعث بن سکتا ہے، تاہم اس کے لیے ٹیکنالوجی تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button