Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں پر کمرشلائزیشن فیس نافذ کردی گئی

حکومت نے پرائیویٹ سکولوں پر کمرشلائزیشن فیس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کی زمین اور بلڈنگ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط کو مؤثر بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا جس میں حکومت محکمہ سکولز اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے نمائندوں نے شرکت کی۔

پرائیویٹ سکولز کا موقف تھا کہ حکومت کی جانب سے کمرشلائزیشن فیس کا بوجھ والدین کی جیب پر پڑے گا، کیونکہ ہر سال بلڈنگ کا کرایہ 10 فیصد بڑھتا ہے مگر فیس میں صرف 5 فیصد اضافے کی اجازت ہے۔

حکومت پرائیویٹ سکولوں کو پالیسیوں میں ریلیف دے تاکہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو جبکہ سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے گی اور کمرشلائزیشن فیس کے نفاذ پر سلیب بنانے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button