کمشنر ملتان کھیلوں کے فروغ کےلئے پر عزم

کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی دھرتی ملتان جنوبی پنجاب کا حب ہے، انشاء اللہ بہت جلد مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیڈ منٹن سمیت ہاکی،کرکٹ کے ٹورنامنٹ بھی کرائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام انڈر 12 فائنل میں ونرز،رنر اپ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر چیف آفسیر میڑو پولیٹن کارپویشن فرمائش علی چوہدری، سپریڈنٹ سید خالد گیلانی، ڈویژن سپورٹس آفسیر فاروق لطیف، کوچ انیس خان، خالد سہو، محمودرضا چشتی،عمرفاروق،جاوید،نور خان،ملک اقبال سمیت ونرز،رنر آپ میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر فہد،کاشمین ندیم،جلیس،زین باجوہ ونر قرار پائے، اور اس موقع پر ونرز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
کمشنر ملتان ڈویژن نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ، اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے کھیلوں کے میدان میں حصہ لینے والے کھلاڑی دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔
ہم سے جہاں تک ممکن ہو سکے گا کھیلوں کے میدانوں کو آ باد کرنے کے لیے مزید اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔



















