Breaking NewsNationalتازہ ترین
کمشنر کی ریونیو کچہری

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے ریونیو مسائل کے حل بارے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تمام افسران ایک چھت تلے موجود ہیں۔
کورٹ کیسز، سول کیسز بارے شہریوں کی رہنمائی کی جارہی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے۔عوای خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے اور اس وجہ سے کچہری دو روز لگائ جارہی ہے۔
ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہوزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔


















