کمشنر ملتان کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ
کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے معروف صنعتکار جلال الدین رومی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شہباز شریف کا دورہ کیا۔
کمشنر عامر خٹک نے ہسپتال کے بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔ مریضوں لواحقین سے ملاقات اور دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے۔
شہریوں کی آسانی کیلئے دستیاب سہولیات ، ادویات بارے پینافلکس آویزاں ہیں۔
معروف سماجی رہنما جلال الدین رومی نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کیساتھ ملکر جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے تحت مہر فاطمی دستر خوان بھی شہر کے مخلتف علاقوں میں شروع کیا جارہا ہے۔
پہلے مرحلے میں ریلوے اسٹیشن پر دستر خوان کا آغاز کیا گیا ، اور اب شہباز شریف ہسپتال میں بھی مریضوں، لواحقین کیلئے کھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رومی ٹرسٹ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد ، دیگر ڈاکٹرز ہمراہ تھے۔