Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان ڈویژن سبزی منڈی پہنچ گئے

ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر پھل و سبزیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی منڈی، مختلف کریانہ سٹورز کا دورہ کیا۔

انہوں نے ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی چیک کی اور ہول سیل پوائنٹس کی بھرپور آگاہی مھم چلانے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں بھی شہریوں کو سستی اشیاءمیسر ہونگی۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتیں مانیٹرنگ کی جائیں گی اور مصنوعی مہنگائی مافیا سے آہنے ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے۔
ڈویژن بھر میں سستے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاءخوردونوش کے ڈی سی کاونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ سرکاری چینی کا ایک ایک دانہ شہریوں تک پہنچارہی ہے۔

منڈیوں مارکیٹ تک سستی سپلائی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے۔شہری ہول سیل پوائنٹس سے سستی اور معیاری پھل و سبزیاں خرید کرسکتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری، اے سی صدر عامر افتخار ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button