Breaking NewsEducationتازہ ترین
کمشنر ملتان چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان تعینات
کمشنر ملتان مریم خان کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا اضافی چارج سونپ کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم 16 اگست کو اپنے عہدے کی تین سالہ مدت پوری کر سبکدوش ہوگئے تھے اور ان کے بعد چیئرمین کی سیٹ خالی تھی ۔