Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن:ناقص کارکردگی دکھانے والے 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری

غیر تسلی بخش جواب والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کارروائی کا عندیہ،ڈویژن میں 23 رمضان بازار، 129 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں۔

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے گرانفروش مافیا کی سرکوبی کیلئے اقدامت کرتے ہوئے ناقص کارکردگی دکھانے والے 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری کردیے۔

مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام مجسٹریٹس پر کمشنر ملتان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے3 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم جاری کردیا۔

جبکہ غیر تسلی بخش جواب والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا گیا۔
گزشتہ کارروائی میں غیر تسلی بخش جواب دینے والوں کو دوسرا شوکاز جاری کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے معصوم شاہ روڈ پر لگے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور پارکنگ، صفائی کے ناقص انتظامات پر رمضان بازار انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔کمشنرنے شہریوں سے رمضان بازار انتظامات بارے بات چیت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے افسران محنت کریں۔ڈویژن میں 23 رمضان بازار، 129 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے کمشنر ملتان کو بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button