Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمشنر ملتان کا امتحانی سنٹروں کا دورہ ، تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے "ماموں” بنادیا

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے میٹرک کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات بارے دریافت کیا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ امتحانی سنٹر پر انتظامات تسلی بخش ہیں۔طلبا پر سکون انداز میں پیپر دے رہے۔سنٹروں میں طلباءو طالبات کوپانی،بجلی سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اگر کوئی بھی امیدوار نقل کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے، اور ہر گز نرمی نہ برتی جائے جبکہ دیگر امیدواروں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔

تمام سنٹرسپرنٹنڈنٹ اور عملہ اپنے سنٹر میں موجود امیدواروں پر کڑی نظر رکھیں اور بلاوجہ انہیں پریشان کرنے سے بھی گریز کریں۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ وہ مسلسل امتحانی سنٹروں کا دورہ کریں گے اور امتحانات کی شفافیت کو خود مانیٹر کریں گے ، کیونکہ امتحانی نظام کی درستگی ہمارے سسٹم کی کامیابی کی گارنٹی ہے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے بھی امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا۔دوسری طرف تعلیمی بورڈ ملتان کی انتطامیہ نے کمشنر کو چکر دے دیا، سب اچھا دکھا کر شاباش لے لی ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میٹرک کےا متحانات میں انگریزی کا پرچہ تھا، حسب معمول بجلی کی آنکھ مچولی نے طلبا وطالبات کی حالت غیر کردی مگر تعلیمی بورڈ ملتان کی انتظامیہ سب اچھا کا راگ الاپتی رہی ، بہت سکولوں میں یو پی ایس نہیں ہیں جس کی وجہ سے امتحانی سنٹروں میں طلبا کی حالت خراب ہوجاتی ہے، خصوصا سکینڈ شفٹ کے امتحانات کے امیدواروں کےلئے مشکل وقت ہوتا ہے۔

گذشتہ روز کمشنر کو صبح کے اوقات میں کچھ امتحانی سنٹرز کا دورہ کراکے سب اوکے کرالیا، امیدواروں کے والدین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں امتحان کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے اگر کرانا ہے تو انتظامات مکمل ہونے چاہیں ،ہمارے بچوں کی جان کے لالے پڑے ہیں ۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پر چوں کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کرائی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button