Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان کا بستی ملوک کا دورہ ، بازاروں کی چیکنگ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بستی ملوک کا دورہ کیا، اور مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا چینی سپلائ چیک کی۔

انہوں نے کھاد مارکیٹ، اسپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پاکیزہ فلور مل بستی ملوک کا دورہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔دکانوں پر پرائس لسٹ ڈسپلے نا ہونے پر کمشنر ملتان نے برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے ملاقات اور مسائل بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی۔ مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئ ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے پھل سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے، ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button