ملتان : کمشنر اولڈ ایج ہوم پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اولڈ ایج ہوم عافیت سنٹر کا دورہ کیا، اور بزرگ شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔
انہوں نے کہا کہ بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
اولڈ ایج ہوم کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اولڈ ایج ہوم آکر دلی سکون محسوس ہوا ہے۔
کمشنر عامر خٹک نے سی او ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کو اولڈ ایج ہوم وزٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے ڈاکٹر اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کے علاج و معالجہ کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ انکو ہسپتال آنے جانے کی کوفت کا سامنا نا کرنا پڑے۔
اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
جبکہ کمشنر عامر خٹک نے اولڈ ایج ہوم کو سولر پینل عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شہریوں کی ورزش کیلئے مخصوص مشینیں بھی عطیہ کی جائیں گی۔
سینیئر سیڑیزن ہماری ذمہ داری ہیں ، اور انکو ہر سہولت فراہم کی جائے ۔
بعدازاں عامر خٹک نے بزرگ شہریوں میں تحائف اور چیک بھی تقسیم کئے۔
مشہور سماجی شخصیت اظہر بلوچ، ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔


















