Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
مردم شماری کو احسن انداز میں کرنے کیلئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، کمیٹی کے فوکل پرسن سیکرٹری بلدیات کو مقرر کیا گیا ، پاک فوج، پی اینڈ ڈی، بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، متعلقہ کمشنر کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
کمیٹی میں صوبائی مردم شماری کمشنر، سیکرٹری تعلیم، صوبائی سطح کے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
محکمہ بلدیات نے کمپنی کے ٹی او آرز ڈیفائن کر دیئے ہیں۔
مردم شماری کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے، صوبے میں آبادی اور گھروں کے مردم شماری آپریشن کو مؤثر بنایا جائے گا۔
سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے مرحلہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے, مردم شماری کیلئے ڈیٹا کولیکشن کے معیار کو بہتر کیا جائےگا، اور مردم شماری کے آپریشن کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔