Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : عدالتی احکامات پر فیصلے کرنے کےلئے تین رکنی کمیٹی قائم

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے عدالتی ڈائریکشن پر سماعت کےلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیل کے مطابق عدالت کی طرف سے آنےوالے کیسز اور رٹ پٹیشن کی فوری سماعت کےلئے وائس چانسلر نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، جو عدالتی احکامات کی روشنی میں کیسز کو سنےگی اور کم سے کم وقت میں فیصلہ کرکے وائس چانسلر اور عدالت کو آگاہ کرے گی۔

جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی کے کنویئنر پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق ہوں گے جبکہ ممبران میں انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے ڈاکٹر مظہر حسین اور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاء کے600 طلباء کے 162 کیسز کو عدالت سے بی زیڈ یو میں منتقل کیا گیا ہے، یہ کمیٹی مقدمات کا فیصلہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button