Breaking NewsEducationتازہ ترین
درجہِ چہارم کے ملازمین کو مستقل کرنے کےلئے کمیٹی قائم
محکمہ سکولز ملتان میں کنٹریکٹ پرکام کرنے والے درجہِ چہارم کے ملازمین کو مستقل کرنے کےلئے سکروٹنی کمیٹی قائم کردی گئی، یہ کمیٹی ملازمین کے کوائف کو چیک کرے گی اور ان کی اہلیت بارے فیصلہ کرے گی ۔
کمیٹی ڈسپلن اور پیڈا ایکٹ کے تحت کیریئر کا جائزہ بھی لے گی، اور تین دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔
کمیٹی میں ایجوکیشن آفیسر صائمہ فہیم، مسز زہرا بتول اور جونئیر کلرک محسن غفار شامل ہیں ۔