Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بڑی کمپنیوں نے929 ارب منافع کمایا، تنخواہیں بڑھائی جائیں : وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں حکومتی نمائندوں اور صنعت کاروں نے کم سےکم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طویل المدت پالیسیوں کےتسلسل پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفدنے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراشوکت ترین، اسدعمر، حماد اظہر، خسروبختیار، فواد چوہدری، مشیرتجارت رزاق داؤد،فرخ حبیب، شہبازگل بھی شامل تھے۔

صنعتکاروں نےحکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی مکمل تائیدکرتے ہوئے منافع میں اضافےکےثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنےکی حمایت کی۔ صنعتکاروں نےبرآمدات بڑھانےسےمتعلق تجاویزبھی پیش کیں۔

چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں بہتری اور وزیراعظم کےدورہ چین سے متعلق بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی سےعوام پربوجھ کا احساس رکھتی ہے عام آدمی کومہنگائی کےاثرات سےبچانےکیلئےاقدامات اٹھائےہیں۔

صنعتکار اور بزنس مین عام آدمی کوریلیف کیلئے حکومت کیساتھ مل کرچلیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی منشورمیں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی شامل تھی ثمرات اب واضح طور پر نظر آرہے ہیں، پالیسیوں کی بدولت 10بڑی کمپنیوں نے929ارب منافع کمایا سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات 21 ارب ڈالرکی ریکارڈسطح پرپہنچیں آئندہ سال 26 ارب ڈالرکی برآمدات متوقع ہیں ۔

پاکستان دنیا کا چوتھا سب سےبڑا موٹر سائیکل بنانے والا ملک بن چکا ہے، ٹریکٹرز کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے ،ٹریکٹرز کے90فیصدپارٹس مقامی طور پر تیار کیے جاتےہیں۔

آئی ٹی اورٹیکسٹائل کیساتھ دفاعی پیداوار پر توجہ دی جائے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کےشعبےمیں وسیع مواقع موجود ہیں ۔
دفاعی پیداوارمیں پرائیویٹ سیکٹر سے اشتراک سےفائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کےعمل میں پوراساتھ دیں گے۔

وزیراعظم نے تجاویز پر کہا کہ صنعتوں کےفروغ اور برآمدات بڑھانےکیلئےپالیسی پرعمل کررہےہیں۔

کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت انڈسٹری نے ریکارڈ منافع کمایا، ثمرات مزدور طبقےکو ملنے چاہئیں۔

میری استدعا پر تنخواہیں بڑھانےپر صنعتکاروں اور تاجروں کا شکرگزار ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button