سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں کمپیوٹر لیب فعال ہوگئی

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں سینیئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی خصوصی کاوش سے قائم کردہ کمپیوٹر لیب نے کام شرو ع کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ سمرا سکول میں کمیپوٹر لیب نے کام شروع کر دیا، طلباء نے لیب میں شوق سے تعلیم کاآغاز کیا، ہیڈ ماسٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ بچے بڑی دلچسپی اور شوق کے ساتھ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان آنکھوں میں علم کے چراغ روشن دکھائی دیتے ہیں۔ اساتذہ بھی اپنی محنت اور لگن کے ساتھ ملٹی میڈیا کے ذریعے انہیں نئے دور کی تعلیم سے روشناس کراتے ہیں تاکہ وہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
ہمارے طلباء نہ صرف اپنے کلاس کے اوقات میں بلکہ اپنے فری پیریڈ اور حتیٰ کہ کھیل کے پیریڈ میں بھی شوق سے لیب کا رخ کرتے ہیں تاکہ کمپیوٹر کے ذریعے مزید علم حاصل کر سکیں، ملٹی میڈیا پر دکھائے گئے اسباق میں بچے خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
سکول لیب میں تعلیم محض کتابوں تک محدود نہیں بلکہ عملی تجربے اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے طلباء کو وہ تربیت دی جا رہی ہے جو ان کے روشن مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔




















