Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء کو کمپیوٹر پروگرامنگ سکھانے کا منفرد منصوبہ لانچ

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو کمپیوٹر کی پروگرامنگ سکھانے کا منفرد منصوبہ لانچ کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت سرکاری سکولز کے کم سن بچوں کو آئی ٹی لیب میں ویب ڈیزائننگ اور ایپس منیجمنٹ سکھائی جائے گی تاکہ انکی صلاحتیں نکھاری جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے تمام طلباء کو جدید خطوط پر کمپیوٹر کی تربیت فوری شروع کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے آئی ٹی اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے کمپیوٹر تربیتی پروگرام پر تفصیلی بریفننگ دی، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ابتدائی کلاسز سے بچوں کو کمپوٹر کی تربیت دیکر انکی صلاحتیں نکھارنا ترجیح ہے۔
آئی ٹی لیب میں ہر بچے کو کمپوٹر کی تربیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ نسل نو کمپوٹر پروگرامنگ کے ذریعے فری لانسنگ اور ای ارننگ کرسکتی ہے، جس کا پوری دنیا میں ٹرینڈ ہے۔موجودہ دور میں روایتی نصاب کے ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق ای ایجوکیشن ناگزیر ہوچکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگلے ہفتے سے سرکاری سکولز میں منفرد کمپوٹر ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے گا، اس حوالے سے اساتذہ کی بریفنگ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button