Breaking NewsEducationتازہ ترین
شعبہ انگلش کے سابقہ ڈین و چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

شعبہ انگلش بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام شعبہ انگلش کے سابقہ ڈین و چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔
ریفرنس میں چیئرمین شعبہ انگلش پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری، ڈاکٹر موبینہ طلعت ، ڈاکٹر قمر خوشی، ڈاکٹر ظفر اقبال مرحوم کی بیٹی یاسمین ظفر، ڈاکٹر سدرہ ، ڈاکٹر عدنان طاہر، شفیق بلوچ، ڈاکٹر مسرور سبطین، ایاز احمد ، ڈاکٹر ظہور حسین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور یونیورسٹی اورانگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیے ڈاکٹر ظفر اقبال مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
تعزیتی ریفرنس میں مظفر بھٹی سمیت اساتذہ و طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی گئی ۔



















