Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بہبود آبادی آگاہی مہم میں علماء کرام کا کردار بارے کانفرنس کا انعقاد

فلیٹیز ھوٹل لاہور میں فیملی پلاننگ آگاہی مہم میں علماء کرام کی شمولیت اور اہمیت کے حوالے سے صوبائی سطح پر علماء کانفرنس منعقد کی گئی ،جس کی صدارت صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل ریٹائرڈ ھاشم ڈوگر نے کی ۔
کانفرنس میں سیکرٹری بہبود آبادی مسعود مختار، ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی میڈم عائشہ ۔ڈائریکٹر شاہد نصرت اور ملتان سمیت دس منتخب اضلاع سے ضلعی آفیسرز، دیگر افسران اور ہر ضلع سے پندرہ امام و خطیب نے کانفرنس میں اپنی شرکت کو لازمی بنایا ۔
ھاشم ڈوگر صوبائی وزیر نے کہا کہ علماء اکرام کے بہبود آبادی میں کردار کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا-
سیکرٹری بہبود آبادی مسعود مختار نے کہا کہ خواتین اور بچوں حقوق کی صحیح اور مکمل ادائیگی سے معاشرے میں یقینی طور پر توازن اور اعتدال پیدا ھو گا-
ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب میڈم عائشہ نے کہا کہ بہبود آبادی آگاہی مہم میں علماء کرام بلا شبہ اہم کردار ادا کر رہے ھیں،جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ھیں۔

کانفرنس کے اختتام پر باقی اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف ملتان مفتی محمد کاشف نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب سے ملتان کے امام و خطیب شرکاء کی اسناد وصول کیں۔
مذکورہ کانفرنس میں کامیاب اور بھر پور شرکت کے بعد ملتان پہنچنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ملتان آفتاب احمد اعوان نے امام و خطیب پراجیکٹ ملتان کے فوکل پرسن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ علماء کانفرنس منعقدہ لاہور میں ہماری شرکت اور کردار احسن اور بھرپور رہا-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button