Breaking NewsEducationتازہ ترین
کنٹرولر امتحانات ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورکشاپ آج ہوگی
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کنٹرولر امتحانات کے زیر اہتمام ’’سمسٹر سسٹم میں امتحانات کا انعقاد اور الحاق شدہ کالجز کے مسائل” بارے ایک روزہ ورکشاپ 26جنوری کو منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی۔
سیمینار میں کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ، ڈپٹی کنٹرولر محمد نعیم کنڈک برانچ، ڈپٹی کنٹرولر ڈگری برانچ محمد اقبال، اسسٹنٹ کنٹرولر ڈگر ی برانچ محمد طارق لیکچرر دیں گے ، ورکشاپ کا اہتمام کنٹرولر ڈاکٹر حنا علی نے کیا ہے ۔


















