Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز میں گریڈ 20 میں ترقی کی منتظر خواتین ٹیچرز کو متنازعہ پرفارما جاری کردیا گیا
گریڈ 20میں ترقی منتظر خواتین اساتذہ کو ایک پرفارما پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں عام معلومات کے ساتھ ان کے فرقے ، اورسیاسی وابستگی کے حوالے سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔
جس پر اساتذہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن جو مانگی گئی ہیں وہ عام نوعیت کی ہیں اور حکومت کے ریکارڈ میں موجود بھی ہیں مگر حکومتی اہلکاروں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ترقی پانے والے موجودہ سیاسی حکمرانوں کے مخالف تو نہیں جو افسوس ناک ہے، اگر کو ٹیچر کوئی ناپسندیدگی کا اظہار کر دے تو کیا اس کی ترقی ہو سکے گی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلو افسوس ناک ہے، اپنی 35 سالہ ملازمت کتنی حکومتیں آئیں اور گئیں وہ کس کس کو یقین دلائیں گے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ پرفارما ریاست کے دوسرے ملازمین کو منافقت اپنانے پر مجبور کر رہے ہیں۔