Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کارنیا ٹرانسپلانٹ کا نشتر ہسپتال میں آغاز ہوگیا

جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارنیا ٹرانسپلانٹ کا نشتر ہسپتال میں آغاز ہوگیا، نشتر ہسپتال میں 3 نابینا افراد کے آنکھوں کے شفاف پردے کی کامیاب پیوندکاری کردی گئ، جس میں 10 سالہ مہرین،27 سالہ علیم،32 سالہ سلیم اختر شامل ہیں۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے مریضوں سے ملاقات کی، سہولیات بارے بات چیت کی، اور انکو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ کارنیا ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔عبدالستار ایدھی نے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کی تھیں۔میں بھی اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ ہر ممکن کوشش کی جارہی کہ عوام کی صحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی ممکن بنائی جائے۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو کارنیا ٹرانسپلانٹ بارے خط لکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے گردے کی پیوندکاری بھی اس خطے کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔
ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال میں آنکھوں کے شعبے میں جدت لائ جارہی ہے۔ جلد ہی اس شعبے کو ایک انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جائے گا اور آئی بینک قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آنکھیں عطیہ کرنا ثواب ہے۔اس لئے وہ دوسروں کی زندگی میں روشنی بھرنے کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
وی سی نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ پہوٹا کی اجازت کے بعد نشتر ہسپتال میں 3 مریضوں کی کارنیا پیوندکاری کی گئی۔
پروفیسر ڈکٹر راشد قمر راؤ کی سربراہی میں 3 مریضوں کی کامیاب سرجری کی گئی۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلامعاوضہ سرجری کی جارہی ہے۔ ابتک 130 مریض کارنیا ٹرانسپلانٹ بارے رجوع کر چکے ہیں جبکہ 1000 سے زائد آنکھوں کے ریٹینا کی سرجری کی جاچکی ہے۔
بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کمسن مریضہ مہرین بی بی کو زیورات کا تحفہ دیا۔تینوں مریضوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button