Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کورونا نے ملتان کے سکولوں کا منہ دیکھ لیا ، مزید کیسز سامنے آگئے ایک اور سکول بند

سکولوں میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ایک اور سکول بند، تین سکولوں میں مزید مریض سامنے آگئے ، محکمہ تعلیم نے سرپکڑ لئے۔

تفصیل کے مطابق سکولوں میں حفاظتی اقدامات بھی کام نہ آئے، گزرتے دنوں کے ساتھ ہی مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ۔

محکمہ صحت کی مختصر ٹیسٹنگ میں بھی خوفناک نتائج سامنے آرہےہیں ۔
سمرا پبلک سکول کو 10روز کے لئے بند کردیاگیا ، کورونا کی وجہ سے بند رہنے والا سکول گورنمنٹ ایم سی سکول رشید آباد میں مزید تین مریض سامنےآگئے۔

جمعہ کو بھی ایک مریض سامنے آیا تھا، گزشتہ روز ایک ملازم اور دو طلبا موذی مرض کا شکار بنے ۔

مون لائٹ ہائی سکول میں ایک کیس سامنے آیا ، اسی طرح گرلز کالج سمیجہ آباد میں بھی ایک ٹیچر کورونا کی شکار ہوگئی ۔

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ اگر سکولوں میں سو فیصد سیمپلنگ ہوگئی تو مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی ۔
اسی طرح پرائیویٹ اداروں میں ابھی تک ٹیسٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے، اس کے بھی خوفناک نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button