Breaking NewsEducationتازہ ترین
کورونا نے سکولوں کا امتحانی سسٹم تباہ کردیا، مڈٹرم امتحان منعقد نہ ہوسکے

کورونا کے باعث سکولوں کا امتحانی نظام تباہ ہوکر رہ گیا ، 50 فیصد حاضری کے باعث 90 فیصد سکولوں میں مڈ ٹرم امتحان ہی منعقد نہ کروائےجاسکے،ہر سال سکولوں میں دسمبر کے مہینے میں بچوں کا مڈ ٹرم امتحان لیا جاتا تھا۔
سکولوں میں بچوں کا باقاعدہ مڈ ٹرم امتحان منعقد نہ ہوسکا۔امتحانات نہ ہونے سے اساتذہ کو بچوں کی کارکردگی رپورٹ بنانے میں مشکلات سے دو چار ہیں۔
سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے والدین بھی غیرمطمیئن ہیں ۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے مڈ ٹرم امتحانات فوری طور پر منعقد کروائے جائیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم امتحانات بچوں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے اہم جزو ہے، مڈ ٹرم امتحانات سے انداز کرکے بچوں کو فائنل ٹرم کی تیاری کروائی جاتی ہے۔


















