Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا راج، سینکڑوں ملازمین کی ادائیگیاں رک گئیں 

میپکو فنانس ڈائریکٹوریٹ کے افسران کی نااہلی کے باعث سینکڑوں ملازمین کی ادائیگیاں التواء کا شکار ہوگئیں۔

میڈیکل بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے سے ملازمین علاج معالجہ سے محروم ہوگئے۔ جان لیوا ادویات کے بلوں کی ادائیگیاں رُک گئیں۔ملازمین کے میڈیکل بلوں کے ساتھ آف ڈے ویجز، اوورٹائم، ٹی اے /ڈی اے اور دیگر ادائیگیاں روک لیں۔

بلوں پر بلاوجہ اعتراض لگاکر روکنامعمول بن گیا۔ من پسند افراد کو ادائیگیاں کرنے کا سلسلہ جاری کردیاگیا۔بڑی تعداد میں ملازمین کی ادائیگیاں ڈیمانڈ کی منظوری سے مشروط کردیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) فنانس ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران میاں انصار محمود اور آفتاب فضل کی نااہلی اور نوازنے کی پالیسی سے سینکڑوں ملازمین کی ادائیگیاں التواء کا شکار ہوگئی ہیں۔
دو سے تین ماہ سے عدم ادائیگیوں کے باعث گریڈ ایک سے 16کے ملازمین مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ملازمین کے میڈیکل بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے سے اپنا، والدین اور بیوی بچوں کا علاج معالجہ کروانے سے محروم ہوگئے ہیں۔
سنگین امراض میں مبتلا ملازمین ادائیگیوں کے لئے بار بار رابطہ کررہے ہیں لیکن فنانس افسران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ملازمین کے میڈیکل بلوں کے ساتھ آف ڈے ویجز، ٹی اے /ڈی اے،اوورٹائم اور دیگر ادائیگیاں نہ ہونے سے ملازمین کو مشکلات درپیش ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ میپکو کے شعبہ فنانس کے افسران کی من پسند ملازمین کو نوازنے کی پالیسی کے تحت صرف مخصوص لوگوں کو براہ راست کیشئیر سے ادائیگیاں کروائی جارہی ہیں ،جبکہ بڑی تعداد میں ملازمین کی ادائیگیاں میپکو چیف کو بھیجی جانے والی ڈیمانڈ سے مشروط کردی ہیں، اس صورتحال پر ملازمین نے شدید احتجاج کیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شعبہ فنانس میں ملازمین کے بلوں کو پاس کرکے ڈیمانڈ بھجوانے والے اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے کرپٹ عملہ نے بلوں پر بلاوجہ اعتراض لگاکر روکنا بھی معمول بنالیاہے جس سے ملازمین متاثرہورہے ہیں اور اس صورتحال سے بھی ادائیگیاں لیٹ ہورہی ہیں۔
ملازمین نے میپکو چیف سے فنانس افسران کے خلاف کاروائی کرنیکا مطالبہ کردیاہے۔

اس بارے میں میپکوترجمان نے کا کہنا ہے کہ فنانس کے شعبہ میں ملازمین کو میڈیکل سمیت دیگر بلوں کی ادائیگیاں معمول کے مطابق کی جارہی ہیں اور کسی بھی ملازم کا کوئی بل التواء میں نہیں ہے اگر کسی ملازم کو شکایت ہے تو وہ شعبہ فنانس کے سینئر افسران سے براہ راست رابطہ کرسکتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button