Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قونصل جنرل ترکیہ کا پاک ترک معارف سکول ملتان کا دورہ، طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا

پاک تُرک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز ماڈل ٹاؤن کیمپس میں قونصل جنرل ترکیہ(ترکی)، دُرمُش بُشتوغ، کنٹری ہیڈ پاک تُرک معارف سکولز ہارون کُچک الاداغلے نے دورہ کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دُرمُش بُشتوغ نے کہا ہے ملتان اپنی تعلیم اور انفراسٹرکچر کے اعتبار سے کسی بھی شہر سے کم نہیں، تعلیم ہی دونوں قوموں کے مستقبل کو سنوار سکتی ہے اور ہمارے نوجوان ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔

قونصل جنرل نے یہ بھی کہا کہ حالیہ بننے والے اس ٹیک سمارٹ کیمپس میں بچوں اور ہائیر سکول کے طلباء کے لیے یکساں طور پر ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں بہت قدیم ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے ہم انہیں نئی نسلوں تک منتقل کریں۔

کنٹری ہیڈ ہارون نے معارف سکولز کے وژن اور مہیا کی جانے والی تعلیم کے معیار پر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ معارف سکولز میں تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

پرنسپل پاک تُرک معارف سیدہ قرۃ العین اقبال نے کہا کہ پاک تُرک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز ماڈل ٹاؤن کیمپس اپنی معیاری تعلیم کی بدولت اپنا امتیاز قائم رکھے گا۔

اس موقع پر لاہور کیمپسز کے ڈائریکٹر اور پرنسپل بھی موجود تھے، انہوں نے نئے کیمپس اور معارف کے عالمی معیار کی تعلیم کے مشن کو سراہا۔

وائس پرنسپل کیمبرج مصباح اکرم، وائس پرنسپل سینئر سیکشن فیصل خان اور وائس پرنسپل فروا رباب قاضی بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button