Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : پروفیسر بھرتی کیس ؛ عدالتی حکم پر ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ
زکریا یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کے پروفیسر کی اسامی پر انٹرویو سے قبل ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس 16جون کو ہورہا ہے، جس میں پروفیسر آف اکنامکس کی سیٹ کےلئے بھی انٹرویو ہوں گے ۔
اس سیٹ پر ایسوسی ایٹ پروفیسر شہزادہ فہد نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی تھی، جس پر قرار دیا گیا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ پٹشنر کو ذاتی شنوائی کا موقع دے ، جس کی روشنی میں تمام امیدواروں کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیاگیا ۔
جاری مراسلے میں شہزادہ فہد، ایسوسی ایٹ پروفیسر عمر چودھری ، ڈاکٹر محمد رمضان اور ڈاکٹر عذرا بتول کو ہدایت کی گئی ہے کہ 16جون کو سلیکشن بورڈ اجلاس سے قبل وائس چانسلر آفس میں پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں۔