Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سمرا پبلک سکول کیس: سماعت 19 مارچ تک ملتوی

سول جج ملتان نے سمرا پبلک سکول کی عمارت میں مداخلت سے روکنے کیلئے دائر دعویٰ کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان اور ہیڈ ماسٹر سمرا پبلک سکول نے دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سمرا پبلک سکول حسن پروانہ روڈ سرکاری سکول ہے ، جو 1954ء میں قائم ہوا۔

سکول میں تقریبا 497 طلباء زیرتعلیم ہیں۔ مذکورہ سکول 30 ستمبر 1972ء کے تحت نیشنلائزڈ ہو گیا اور صوبائی حکومت و محکمہ تعلیم کی ملکیت میں آ گیا۔

سکول میں گورنمنٹ کے بجٹ سے کروڑوں روپے خرچ کر کے کلاس رومز تعمیر کئے گئے، لیکن فخرالدین، شفیق احمد و دیگر سکول کی اراضی کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے اساتذہ اور بچوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ، جبکہ ان کو مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہیں۔

اسلئے استدعا ہے کہ مدعا علہیم کو مداخلت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button