کورونا بے قابو:سکول کالجز ، یونیورسٹیز سب تعلیمی ادارے بند کردئے گئے، نوٹیفکیشن جاری

کورونا کی بگڑتی صورتحال،سکول، کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔
کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ان اضلاع میں ملتان، راولپنڈی، گجرات ، گوجرانوالہ، شیخورہ پورا، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، خانیوال، بہاولپور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔
چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔
علاوہ ازیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کیوجہ سے پنجاب حکومت نے تمام سکول 6 روز کےلئے بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے ، جس کا اعلا ن صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔



















