دی فرسٹ مائیکرو کپ ٹی 20 کپ : افتتاحی روز کریسنٹ اکیڈمی اور چناب کلب کامیاب
دی مائیکرو کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ منظور لطیفی۔راجہ انور۔محمد آصف بھی تھے۔
افتتاحی میچ میں کریسنٹ اکیڈیمی نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔
طیب مختیار۔51۔حسیب جاوید 50۔علی جام 21 ناٹ آؤٹ رنز بناے ۔زکریا کلب کی طرف سے محراب 3۔ندیم بلوچ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔زکریا کلب 142رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔
عذیر۔ 67۔عمر 18رنز بنائے۔ کریسنٹ اکیڈیمی کی طرف سے طلال نے چار ، جبکہ حسیب اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
اس طرح کریسنٹ اکیڈمی نے 32رنز سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے میچ میں چناب کلب پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 229رنز بنائے ۔
عمر فاروق نے شاندار سینچری 101رنز بنائے، جبکہ عالم زیب 90رنز بناکر نمایاں رہے۔ ھما میموریل کی طرف سے عبدل محد اور رمضان نے دو دو وکٹ حاصل کی ۔
ھما میموریل تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 82رنز بناسکی۔
عبدالمنان۔ 35۔عبدالرحمان افضل ۔19رنز بنائے۔ چناب کلب کی طرف سے امین اللہ 5۔میثم رضا۔ 2وکٹ حاصل کیں۔
اس طرح چناب کلب 147رنز سے کامیاب ہوئی۔
منظور لطیفی۔ محمد مرسلین۔ ارشاد سونی۔ وسیم شاہ۔ جبکہ رخسار ممتاز اور جنید آصف سکورر تھے۔


















